حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں: بلاول بھٹو

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رمضان آگیا حکومت نےغریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ غریبوں کی جیب اور پیٹ میں کچھ نہیں ہے۔ حکومت نے 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، کہاں ہیں وہ نوکریاں۔ حکومت عوام سے موجودہ روزگار بھی چھین رہی ہے۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں۔ وزیراعظم نے اپنی نااہلی مان لی ہے۔ عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کو عوام کے سامنے لانا ہوگا۔ رمضان میں عوام پر بوجھ پیپلز پارٹی برداشت نہیں کرے گی۔ رمضان آگیا حکومت نےغریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ غریبوں کی جیب اور پیٹ میں کچھ نہیں ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف کے بجائے اشیاء پر سے سبسڈی ہٹا رہی ہے۔ حکومت نے بوجھ ڈالنا ہے تو غریبوں کی بجائے امیروں پر ڈالے۔ امیروں کے لیے ایمنسٹی اسکیم، غریبوں پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ حکومت نے 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، کہاں ہیں وہ نوکریاں۔ حکومت عوام سے موجودہ روزگار بھی چھین رہی ہے۔ عوام مہنگائی کو کب تک برداشت کریں گے، ردعمل آئے گا۔

 

حکومت کو اپنی معاشی پالیسی کو دیکھنا ہوگا۔ بے نامی اکاؤنٹس کے لیے دوغلی پالیسی نہیں ہوسکتی۔ مشرف نے نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ اور انتقام کے لیے بنایا۔ احتساب شفاف ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔ یہ سمجھتے ہیں ہمیں گرفتاری سے ڈرا دیں گے۔ گرفتاریوں سے پہلے بھی نہیں ڈرے اب بھی نہیں ڈریں گے۔ شرجیل میمن کو بغیر جرم کے جیل میں رکھا ہوا ہے۔ ہم فوجی عدالتوں اور صدارتی نظام پر اپنا مؤقف نہیں بدلیں گے۔ 18ویں ترمیم پر اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں