نیب فقط حزبِ اختلاف کو ہی نشانہ بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب فقط حزبِ اختلاف کو ہی نشانہ بنا رہا ہے۔ نیب چیئرمین کا انٹرویو رکارڈ پر موجود ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی ارکان کے خلاف کاروائی کی تو حکومت گِر جائے گی۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کے ہاتھوں حمزہ شہباز کی گرفتاری کی مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ نیب فقط حزبِ اختلاف کو ہی نشانہ بنا رہا ہے۔ نیب چیئرمین کا انٹرویو رکارڈ پر موجود ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی ارکان کے خلاف کاروائی کی تو حکومت گِر جائے گی۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے۔ حکومت ڈوبتی ہوئی معیشت اور غریبوں پر بجٹ کے ظالمانہ حملوں کے خلاف عوامی ردعمل کو دبانا چاہتی ہے۔ ناقابل برداشت مہنگائی، بجٹ خسارہ، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور ڈالر کی اُڑان جیسے حکومتی اقدام سے عوام زیرِ عتاب ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں