شہریوں کے آئینی حقوق کو پامال کرنا پی ٹی آئی حکومت کا وتیرہ ہے: بلاول بھٹو

کراچی (پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ نیازی سرکار پیپلز پارٹی کی فعال اپوزیشن سے خوفزدہ ہے۔ عمران خان سن لیں، ہم انہیں اپنی مرضی کا نقاب لگانے نہیں دیں گے۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یوسف رضا گیلانی کو بیرونِ ملک سفر کرنے سے روکنے پر مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف غیرقانونی اقدام کا ازالہ کیا جائے۔ نیازی سرکار پیپلز پارٹی کی فعال اپوزیشن سے خوفزدہ ہے۔ عمران خان سن لیں، ہم انہیں اپنی مرضی کا نقاب لگانے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑانا بند کرے: یوسف رضاگیلانی

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف غیر قانونی اقدام کا ازالہ کیا جائے۔ آئین میں دیئے گئے حقوق کو پامال کرنا نیازی حکومت کا وتیرہ ہے اور نیازی سرکار پیپلز پارٹی کی فعال اپوزیشن سے خوفزدہ ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سن لیں، ہم انہیں اپنی مرضی کا نقاب لگانے نہیں دیں گے اور جعلی مینڈیٹ والی سرکار کے جھوٹے وعدوں اور عوام دشمن پالیسیوں کا آپریشن کرتے رہیں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں