داتا دربار دھماکے میں ملوث درندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے: بلاول بھٹو

کراچی(پبلک نیوز) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے داتا دربار لاہور میں دھماکے کی شدید مذمت کی، پی پی پی چیئرمین نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر دکھ و افسوس کا اظہارِ کیا۔

 

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے داتا دربار لاہور میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، چیئرمین بلاول بھٹوں نے نے کہا کہ داتا دربار دھماکے میں ملوث درندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، دھماکے کے زخمیوں کے لیے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔ مقدس مہینے کے دوران لوگوں کا خون بہانے والے شیطانیت کے پیروکار ہیں۔ بربریت کے بیوپاریوں کو مرکزی دھارا میں لانے کی نہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔

 

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ افسوس ہے، دائیں بازو کی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کو سرد خانے سے باہر نکالنا نہیں چاہتیں، بلاول بھٹو زرداری کا دھماکے کے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار بھی کیا، دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں