نریندر مودی آگ سے کھیل رہا ہے، بھارت کے اقدامات پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی نے نہرو اور گاندھی کے نظریات پر حملہ کیا۔ بھارت نے عالمی قوانین اور خودارادیت پر حملہ کیا۔ نریندر مودی آگ سے کھیل رہا ہے۔ بھارت کے اقدامات پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ کشمیریوں کو اپنی ہی زمین پر اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے۔ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل سمیت اہم فورم پر اٹھانا ہوگا۔

 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر مشکور ہوں۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اتنے اہم موقع پر پورے ارکان موجود نہیں۔ مودی نے نہرو اور گاندھی کے نظریات پر حملہ کیا۔ بھارت نے عالمی قوانین اور خودارادیت پر حملہ کیا۔ کشمیر میں رہنماؤں کو نظربند اور تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔ کشمیر میں مزید ہزاروں فوجی تعینات کر دیئے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک قانون سازی نہیں کی گئی۔ نریندر مودی آگ سے کھیل رہا ہے۔ کشمیر میں بچوں اور عورتوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ نہتےکشمیریوں پر کلسٹر بم برسائے گئے۔ بھارت کے اقدامات پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ کشمیریوں کو اپنی ہی زمین پر اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں گجرات کا قصائی اعلیٰ ترین عہدے پر بیٹھا ہے۔ بھارت کی حرکت نے پورے خطے کو جنگ کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔ کشمیری بہن بھائیوں کی چیخ و پکار پر خاموش نہیں رہیں گے۔ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل سمیت اہم فورم پر اٹھانا ہوگا۔

 

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں