مودی سرکار نے کشمیر پر تاریخی حملہ کر دیا ہے، بلاول بھٹو

 

سیاچن (پبلک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔ ملک کا کوئی بھی طبقہ حکومت سے خوش نہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگوں نے بھی جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دیں۔ مودی سرکار نے کشمیر پر تاریخی حملہ کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پورا ملک مشکل صورتحال سے  گزر رہا ہے۔ ملک میں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔ ملک کا کوئی بھی طبقہ حکومت سے خوش نہیں۔ آج یہاں آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ بے نظیر شہید پہلی وزیراعظم تھیں جنہوں نے سیاچن کا دورہ کیا۔

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے سیاچن سے جاگیردارانہ نظام کو ختم کیا۔ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے سب سے زیادہ اقدامات پیپلزپارٹی نے کیے۔ اس علاقے کو حق ملکیت کا تحفہ بھی پیپلز پارٹی نے دیا۔ گلگت بلتستان کے لوگوں نے بھی جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دیں۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ میں شہیدوں کا وارث ہوں۔ گلگت بلتستان کے عوام نے ملک کے لیے جانیں قربان کیں۔ مودی سرکار نے کشمیر پر حملہ کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں