عمران خان کو سندھ نہیں، سندھ کا پانی اور گیس چاہئے: بلاول بھٹو

لاڑکانہ (پبلک نیوز)  بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں سے روزگار چھین رہی ہے۔ تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھر گرائے جارہے ہیں۔ ملک چابی، چندے، خیرات اور جادو سے نہیں چلتے۔ اس حکومت سے معیشت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک۔

 

گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ تم 18ویں ترمیم کو مت چھیڑو، میں ایک لات مار کر تمہاری حکومت ختم کردوں گا۔ عمران خان کو سندھ کی ضرورت نہیں تو سندھ کو بھی اس کی ضرورت نہیں۔ عمران خان کو سندھ نہیں، سندھ کا پانی اور گیس چاہئے۔

بلاول بھٹوکا وزیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ وزیر خزانہ ہیں یا معاشی دہشت گرد؟ حکومت لوگوں سے روزگار چھین رہی ہے۔ تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھر گرائے جارہے ہیں۔ ملک چابی، چندے، خیرات اور جادو سے نہیں چلتے۔ اس حکومت سے معیشت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک۔ ہم پر نیب کی جانب سے جھوٹے کیسز بنائے گے۔ بےنامی اکاؤنٹس صرف قصے ہیں، یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مجھے 6 ماہ بعد بھی عدالت میں مؤقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ معزز عدالت بھی یہ جانتی ہے کیسز جھوٹے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا میرا نام رپورٹ میں غلطی سے شامل کیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ ہمارا کیس پنڈی کیوں منتقل کیا جا رہا ہے؟ ہمیں عدالتوں سے ضمانت نہیں ملتی۔ احتساب کے نام پر انتقام نہ لیا جائے۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں