بلاول بھٹو کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل میچوں کیلئے بے تاب

کراچی (اسامہ عتیق) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی کرکٹ کے دیوانے نکلے، کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لیے بے تاب، مشیر کھیل سندھ کہتے ہیں تحفظات کے باوجود پی ایس ایل کو کامیاب بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی پی ایس ایل بخار سر چڑھ کر بولنے لگا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے کھیل نیشنل اسٹیڈیم کادورہ کیا۔ سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی کے میچز دیکھیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی تیاریاں 28فروری تک مکمل کر لیں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل میچزکی آن لائن ٹکٹوں کی ہوم ڈیلیوری 22فروری سے شروع ہو گی۔ خریدار ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹ ہی خرید پائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل انکلوژرکے ٹکٹ 500روپے کی شرح سے دستیاب ہوں گے۔

حنیف محمدوی آئی پی انکلوژر کے لیے 2ہزار1سو88وی وی آئی پی باکسز کے لیے مجموعی طورپر 9سو 45ٹکٹ رکھے گئے ہیں۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں