بلاول بھٹو کا خارجی محاذ پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

 

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دنیا کو پاکستان کے ساتھ انگیج کرنے کی حکومتی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ حکومت پر معیاری تنقید کروں گا مگر پاکستان کے لیے ہمیشہ حمایت کروں گا۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو خارجی محاذ پر غیر مشروط حمایت دینے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ہمیں وسیع تر قومی مفاد کو مد نظر رکھنا ہو گا۔ دنیا کو پاکستان کے ساتھ انگیج کرنے کی حکومتی کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے۔ ضروری ہوا تو معیاری تنقید بھی کروں گا مگر پاکستان کے لیے ہمیشہ حمایت کروں گا۔

 

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی غیر جمہوری، غیر سیاسی اور مہلک معاشی پالیسیوں پر تحفظات ہیں۔ وزیراعظم کے بیرون ملک رویے اور خصوصی طور پر امریکہ میں جلسے پر بھی اعتراض ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم پاکستان بننے کی بجائے پی ٹی آئی چیئرمین کے طور پر خود کو پیش کیا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں