ہم جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے: بلاول بھٹو

کوٹری (پبلک نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے عوام کی خدمت کا نتیجہ ہم آج بھگت رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو حکومت صرف دھاندلی کی وجہ سے ملی۔ وہ ہم سے شفاف اور آزادانہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔ وہ کام اور خدمت میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کوٹری جلسے میں سیاسی مخالفین پر خوب تیر اندازی کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا نتیجہ ہم آج بھگت رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو حکومت صرف دھاندلی کی وجہ سے ملی۔ وہ ہم سے شفاف اور آزادانہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔ وہ کام اور خدمت میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔


بلاول بھٹو ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ میں امپائر کی انگلی، سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے۔ سندھ کے عوام کو پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ یہاں کے عوام سے سوتیلہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ معیشت برباد، ہزاروں لوگ بیروزگار ہوگئے۔ حکومت کے دعوے، وعدے سب جھوٹ نکلے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میرٹ پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا، وفاقی حکومت ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے، حکومت سوچ رہی ہے 18 ویں ترمیم ختم کر کے انہیں فائدہ ہوگا۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں