بلاول بھٹو آج اپنے وکلاء سے نیب کی کارروائیوں کے حوالے مشاورت کریں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اپنے خلاف قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار۔ بلاول بھٹو اپنے وکلاء سے مشاورت کریں گے۔ نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے بھی قانونی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے خلاف قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار، آج اسلام آباد میں اپنے وکلا کیساتھ مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے بھی قانونی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ 18 ویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری کے حوالے سے آئینی ماہرین سے رائے لیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم کیلئے مجوزہ صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے پر بھی مشاورت ہو گی۔ پیپلزلائرز فورم کو متحرک اور انسانی حقوق کے مقدمات میں مفت قانونی اعانت فراہم کرنے پر بھی مشاورت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وکلاء کو پی پی پی میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے بھی کہیں گے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں