جمہوریت خطرے میں ہے، ہر طبقے کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو

تھرپارکر (پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے  ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے۔ آج پھر ظالم، کٹھ پتلی کا راج ہے۔ آج جمہوریت خطرے میں ہے۔ ہرطبقے کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ عمران خان ظالم اور سندھ کا دشمن ہے اور یہ ستارے والے بھی ملک کے غدار ہیں۔

 

عمران اور اس کے سہولت کارون کو نکالنےکے لیے نکلا ہوں، ہم مل کر اس کٹھ پتلی کو بھگائیں گے۔ ہم وفاق سے اپنا حق چھین کرلیں گے، ہم عوام کی خدمت کرنا جانتے ہیں، حکومت نے 14 ماہ میں معیشت کا ستیا ناس کردیا، بلاول بھٹو زرداری

 

پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسلام کوٹ میں جلسہ سے خطاب میں کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تنخواہوں، پنشنز میں اضافہ نہ کرکے سفیدپوش طبقے کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ صوبوں کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔  لنک کینال پر ڈیم بنا کر آپ کا پانی چوری کرنا چاہتے ہیں۔ اب تو یہ لوگ کراچی پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت شدید خطرے میں ہے۔ عمران خان کی حکومت کو گرانے کے لیے نکلا ہوں۔ ہم مل کر کٹھ پتلی کو بھگائیں گے اور عوامی حکومت بنائیں گے۔ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کرنا جانتی ہے۔ وفاق سے اپنا حق چھین کر عوام کی خدمت کریں گے۔ کٹھ پتلی اور سیاسی یتیم تھر والوں کی غربت کا مذاق اڑاتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا۔ کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر کا سودا کر دیا۔  ہمیں کٹھ پتلی حکومت سے جان چھڑانا پڑے گی۔ عوام کے معاشی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ ہر طبقے کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں