بلاول بھٹو زرداری نے پہلے تھرکول پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

مٹھی(پبلک نیوز) پاکستان میں تھر کول سے بجلی بننا شروع ہو گئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعلی سندھ کے ہمراہ تھر کول بلاک ٹو پہنچے اور پہلے تھرکول پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔

 

تھرکول سے بننے والی بجلی کے 660 میگا واٹ بجلی گھروں سے بجلی کی تیاری کا آغاز ہو گا، ابتدائی طور پر دونوں پلانٹ سے 100، 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔ رواں سال جون کے آخری ہفتوں میں کمرشل بنیادوں پر مکمل بجلی کی ترسیل شروع ہو گی۔

 

بلاؤل بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پیغام میں تھرکول پاور پلانٹس کو پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا۔ اور انہوں نے کہا کہ "تھر نے بدلا پاکستان"۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاؤل زرداری نئی سینگیری ولیج بھی گئے۔ تھرکول فیلڈ کے متاثرین کے لیے نئے تعمیر کئے گئے گھروں کا معائنہ کیا۔ مکینوں سے ملاقات بھی کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کو گاؤں کے مکینوں کو فراہم کی گئی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔

 

تھرکول پاور پلانٹس منصوبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ تھر منصوبہ شہید بےنظیر بھٹو کا منصوبہ تھا۔ تھر پر 1971 میں دشمن نے قبضہ کر لیا تھا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں یہ جگہ واپس دلائی۔ تھر کا کوئلہ سندھ کے عوام کا ہے اور وہی اس کا خیال رکھیں گے۔ 1994 میں شہید بےنظیر بھٹو نے تھر منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ آصف علی زرداری نے ہمیں تھرکول بنانے کا کہا۔ کوئلے سے بجلی بنانا ایٹم بم بنانے سے کم نہیں۔

 

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں