'برڈ باکس چیلنج' قاتل مگر کیسے...؟

ادب، فن اور کھیل کسی بھی ہیئت میں ہوں انسان کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب کرتے  ہیں۔ مگر آج کل گنگا الٹی بہتی نظر آ رہی ہے۔ بلیو وہیل گیم کی ہلاکتیں تو سب کو یاد ہی ہوں گی۔

آئس بکٹ چیلنج ہو یا کی کی چیلنج سب نے بہت سوں کی زندگیاں چھین لیں۔ آج کل کچھ ایسی ہی صورتحال ہے نیٹ فلکس سپرہٹ 'برڈ باکس' کی۔

اسے دیکھ کر بھی لوگوں کے ذہن میں نئے نئے خیالات ابھرے۔ اس کے ساتھ بھی لفظ چیلنج لگا دیا گیا اور سب لوگ آنکھوں پر پٹی باندھے جُت گئے۔

ہلاکتوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ آخر یہ سب کیوں ہو رہا ہے؟ کیا اسے ایڈونچر کہا جائے؟ کیا اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال دینا اور وہ بھی بنا احتیاطی تدابیر کے مہم جوئی یا ایڈونچر کی تعریف پر پورا اترتا ہے؟

کیا جان جوکھوں میں ڈال دینا اور وہ بھی بغیر کسی وجہ کے بہادری ہے یا گناہِ بے لذت؟

ایسی نام نہاد مہم جوئیوں سے کتنے ہی  لوگ موت کی وادی میں جا چکے ۔ کی کی چیلنج کی ہلاکتیں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اب برڈ باکس چیلنج اموات کو دعوتِ عام دے رہا ہے۔

شنید ہے کہ یہ وبا پاکستان کا رخ بھی کر چکی۔ آخر اس کے محرکات کیا ہیں؟ ایسی حرکتوں کو چیلنج دینے اور اسے قبول کرنے والے کیا کسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں؟

اگر ہاں تو معاشرے اور حکومتوں کو اس کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں