چہکتے بولیوں والے پرندے قدرتی حسن کا کرشمہ

راولپنڈی (پبلک نیوز) چہکتے اور طرح طرح کی بولیاں بولنے والے پرندے قدرت کا شاہکار ہیں۔ راولپنڈی میں نمائش کے دوران خوبصورت پرندوں کی ادائیں شہریوں کو بھا گئیں۔

 

پرندے معصوم، لیکن ان کی شوخیاں من کو بھائیں۔ رنگ رنگ کے پرندے، بھانت بھانت کی بولیاں اور ایسے میں ایک سے بڑھ کر ایک بیش قیمت، نایاب پرندے۔

 

راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں پرندوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ راولپنڈی کے شہریوں نے نمائش میں شرکت کی۔ مختلف نسل کے پرندوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ پرندوں کی نمائش میں شرکت کے لیے جہلم اور دیگر شہروں سے بھی پرندوں کے شوقین نمائش دیکھنے کے لیے آئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرندوں کے لیے ماحول اور خوراک ضروری ہے، جس کے لیے حکومتی سرپرستی بھی ضروری ہے۔

 

پرندوں کی نمائش میں نایاب نسل کے پرندے دیکھ کر جہاں طبیعت بہتر ہوجاتی ہے وہیں قدرت کے کمال مصوری کا بھی احساس ہوتا ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں