پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کرکٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کی 94ویں سالگرہ، گوگل کا خراج عقیدت

پبلک نیوز: پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ عبدالحفیظ کاردار کو ان کی 94 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق گوکل نے پاکستان میں کرکٹ کے بانی اور پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو ان کی 94 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

17 جنوری 1925 کولاہور میں پیدا ہونے والے عبدالحفیظ کاردار کا شمار ان تین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان اوربھارت دونوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔

23 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کاردار 1972 سے 1977 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی رہے۔ عبدالحفیظ کاردار چیئرمین سلیکٹرز اور پاکستانی سفیر بھی رہے۔

پاکستانی لیجنڈ کرکٹر کاردار 21 اپریل 1996 کو 71 برس کی عمر میں اس جہان فہانی سے کوچ کرگئے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں