معروف پلے بیک سنگر عنایت حسین بھٹی کی 90 ویں سالگرہ

لاہور (حسنین چوہدری) لوک گلوکار، اداکار اور فلمسازعنایت حسین بھٹی کے مداح آج ان کی 90ویں سالگرہ منارہے ہیں، نامور گلوکار کی سریلی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔

 

سوہنی کے شہر گجرات سے اٹھنے والی دلکش آواز آج بھی اپنے مداحوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔ عنایت حسین بھٹی اپنی ذات میں ایک مثال تھے، وہ بیک وقت  گلوکار، اداکار، ہدایت کار، مصنف، سماجی رہنما، کالم نگار اور مذہبی اسکالر تھے۔  انہیں پاکستان کا پہلا سپر سٹار پلے بیک سنگر بھی کہا جاتا ہے۔

 

60 کی دہائی میں عنایت حسین بھٹی نے تھیٹر پر گلوکاری کا آغاز کیا، مرحوم نے سینکڑوں فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور اداکاری کے بھی جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں کرتار سنگھ، وارث شاہ، دنیا مطلب دی، عشق دیوانہ، شہری بابو، چن مکھناں، ظلم دا بدلہ، کوچوان، اور سجن بیلی قابل ذکر ہیں۔

 

عنایت حسین بھٹی کی آواز میں ریکارڈ ہونے والا پنجابی کا مشہور گیت چن میرے مکھناں بے حد مقبول ہوا۔ عنایت حسین بھٹی نے اردو، پنجابی، سندھی، سرائیکی اور بنگالی میں 2500 سے زائد گیت گائے۔ عنائت حسین بھٹی کی آواز اپنے جادوئی اثر کے ساتھ آج بھی زندہ ہے۔

حارث افضل  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں