لوک سبھا انتخابات 2019: بی جے پی، اتحادی جماعت کو فیصلہ کن برتری حاصل

نیو دہلی(پبلک نیوز) اب کی بار پھر مودی سرکار، بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسلسل دوسری بار دلی فتح کر لیا، لوک سبھا کی 542 نشستوں پر گنتی، نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے واضح برتری حاصل کر لی۔

 

بھارتی میڈیا کے لوک سبھا کی 542 نشستوں کیلئے 7 مراحل میں ہونے والے ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی، ووٹنگ کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے واضح برتری حاصل کر لی۔ لوک سبھا کی 543 میں سے 542 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہو گئی، انفرادی طور پر جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 286، کانگریس نے 44، اے ڈی ایم کے نے 36، شیو سینا 18 اور دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں نے 112 نشستیں حاصل کیں۔

 

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد "نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس" نے 337 نشستیں حاصل کیں، اس کے مقابلے میں انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد "یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس" نے 93 نشستیں حاصل کیں۔ بھارت میں حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور انفرادی طور پر بی جے پی نے مطلوبہ تعداد سے زیادہ 286 نشستیں حاصل کر لیں۔ الیکشن کمیشن کے باضابطہ اعلان کرنے کے بعد بی جے پی بڑی آسانی سے دوسری مرتبہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں