بھارتی اسمبلی میں بی جے پی کے رکن نے پاکستانی نغمے 'پاکستان زندہ باد' کی دھن چُرا لی

پبلک نیوز: مودی سرکار کے سارے کے سارے چوکیدار بھی چور نکلے۔ بی جے پی رکن اسمبلی ٹھاکر راجہ سنگھ نے پاکستانی نغمے کی دھن چُرا لی۔ ترجمان پاک فوج نے 'پاکستان زندہ باد' کی دھن چُرانے پر کہا کہ خوشی ہے آپ نے ہمارے نغمے کی نقل کی، اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنا لیں۔

 

مودی سرکار کا سارا ایجنڈا ڈھونگ اور چوری ہے۔ بھارت میں چوکیدار کی چوریاں ایک طرف، بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹھاکر راجہ سنگھ نے پاکستانی نغمے 'پاکستان زندہ باد' کی دھن چُرا لی۔

پہلے پاکستان کے نغمے کی دھن اور پھر کچھ بھارتی نغمے کی دھن۔ آئی ایس پی آر کے نغمے کی دھن چوری کرلی۔ پاکستانی نغمے کی دھن چرانے پر ترجمان پاک فوج نے بھارت کی حکمران جماعت کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔

 

میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ خوشی ہوئی آپ نے ہمارے نغمے کی نقل کی، اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنا لیں۔

 

بھارت نے پاکستانی  نغمے کی دھن تو چرا لی لیکن نغمے میں پائی جانے والی پاکستان کے مہذب معاشرے کی عظمت نہ چُرا سکے۔ بی جے پی کے نغمے میں گالم گلوچ اور واحیات باتوں کا کھلم کھلا اظہار کیا گیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں