افغانستان کے شہر غزنی میں یونیورسٹی کے اندر دھماکا، 20 طالب علم زخمی

 

کابل (پبلک نیوز) افغانستان کے شہر غزنی میں یونیورسٹی کے اندر دھماکا، 20 طالب علم زخمی، امریکی فورسز کی جانب سے فراہ کے ضلع خاک سفید میں رات گئے بمباری۔

 

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہر غزنی میں یونیورسٹی کے اندر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 20 طالب علم زخمی ہو گئے۔ دھماکا لٹریچر فیکلٹی کے ایک کلاس روم میں ہوا۔

 

دوسری جانب امریکی فورسز نے فراہ کے ضلع خاک سفید میں رات گئے بمباری کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق افغانستان کے شہر فراہ میں طالبان ملٹری کمانڈر ملا کامران بمباری میں مارا گیا۔

 

امریکی بمباری میں ہلاک طالبان جنگجو ملا کامران 20 افغان صوبوں کا ملٹری کمانڈر تھا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں