پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 لیویز اہلکار شہید

کوئٹہ (پبلک نیوز) بلوچستان کے ضلع پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجہ میں 3 لیویز اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق  دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی قریب آتے ہی زور دار دھماکا ہو گیا۔ دھماکہ کے وقت اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

دھماکہ کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ دھماکہ کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے علاقہ میں پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کر دیا جب کہ لیویز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دھماکے کے بعد قریبی اسپتال میں  ہائی الرٹ کردیا گیا۔ جب کہ پشین بائی پاس کو آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پشین میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں