پشاور کے علاقہ کالا بھاڑی میں دھماکا، 2خواتین سمیت 6افراد زخمی

پشاور (حسن علی) پھولوں کے شہر میں بارود کی بو، امن دشمنوں کا پشاور کےعلاقہ کالا بھاڑی میں دھماکا، 2 خواتین سمیت 6افراد زخمی، بارودی مواد گاڑی میں نصب کیا گیا، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن شروع۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ کالی باڑی میں دھماکا ہوا ہے۔ جس میں 2 خواتین سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد صدر کالی باڑی میں واقع ایک گلی میں کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا۔

 

 

دھماکا کی جائے وقوعہ کے آس پاس معتدد دکانیں موجود تھیں۔ ڈھابوں کی موجودگی کی وجہ سے وہاں لوگ ناشتے کے لیے آیا کرتے تھے۔ دھماکے کی شدت سے آس پاس واقع متعدد دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمی کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد خوف اور دہشت پھیلانا ہے۔ بہادر عوام کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ امن خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق گاڑی کے اندر آئی ڈی استعمال ہوئی۔ نیا پیٹرن ہے ایسا واقعہ پہلے نہیں ہوا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ٹارگٹ کوئی اور تھا مگر بلاسٹ یہاں ہوا۔ سی سی پی او جمیل الرحمان نے کہا کہ 8 سے 10 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ مزید تفتیش کے بعد ہی ٹارگٹ کا پتا چلے گا۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں