لاہور میں داتا دربار کے باہر پولیس وین کے نزدیک دھماکا

لاہور(پبلک نیوز) داتا دربار کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید جبکہ 24 زخمی ہو گئے ہیں جن کو اسپتال متقل کر دیا گیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے دھماکے کی مذمت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 

نیوز ذرائع کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور داتا داربار کے قریب پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا، دھماکہ داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب ہوا، دھماکہ گیٹ نمبر دو کے پاس کھڑی پولیس ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید جبکہ 24 زخمی ہو گئے ہیں جن کو اسپتال متقل کر دیا گیا ہے۔

دہشت گرد کا امن پر ایک اور وار! لاہور داتا دربار کے باہر خود کش حملے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کی گاڑی داتا دربار کے گیٹ نمبر دو کے قریب کھڑی تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ داتا دربار کے داخلی و خارجی دروازے بند کر دیئے گئے۔ زخمیوں کو میو ہسپتال لایا گیا جہاں 7 سے 10 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اورانہوں نے کہا کہ دھماکا خودکش تھا۔ ایلیٹ فورس کے 5 جوان شہید ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق دھماکا صبح 8 بجکر 45 منٹ پر ہوا، ایلیٹ فورس کے جوان داتا دربار کی سیکیورٹی پر مامور تھے، داتا دربار کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ موجود نہیں تھا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے داتا دربارد ھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے بھی فوری طور پر تمام دورے منسوخ کرتے ہوئے امن و امان کا اجلاس طلب کر لیا۔ داتا دربار دھماکے کے بعد شہر کے حساس مقامات سمیت اسلام آباد کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

 

دوسری جانب داتا دربار کے باہر خودکش حملہ واقع کی ذمہ داری کلعدم تنظیم الاحرار نے قبول کر لی، ذمہ داری ٹوئٹر پر پیغام جاری کر کے قبول کی گئی، ٹوئٹر پر پیغام ترجمان حزب الاحرار ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ خود کش حملہ کو آپریشن شامزئی کا حصہ قرار دیا گیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں