رواں ہفتہ امریکی باکس آفس پر میوزیکل فلم کا راج

پبلک نیوز: امریکی باکس آفس پر اس ہفتے میوزیکل فلم کا راج ، 'بوہیمین ریپسڈی' نے کمائی میں دیگر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم نے ابتدائی تین دن میں 6 ارب 71 کروڑ روپے کما لیے

امریکی  باکس آفس پر اس ہفتے میوزیکل فلم کا راج رہا۔ کلاسک ٹریکس سے بھرپور برٹش راک بینڈ کوئین کی داستان ہے۔ میوزیکل فلم 'بوہیمین ریپسڈی' 6 ارب 71 کروڑ روپے کمائی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

 

جادوئی کمالات سے بھرپور فلم 'دا نٹ کریکر اینڈ دا فور ایلمز' دوسری پوزیشن پر براجمان رہی۔ فلم' دا نٹ کریکر اینڈ دا فور ایلمزنے بھی ویک اینڈ پر 2 ارب68 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

کامیڈی ڈرامہ فلم 'نو باڈیز فُول' ایک ارب 87 کروڑروپے کما کر ویک اینڈ پر تیسرے نمبر پر رہی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں