بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان آج اپنی 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

ممبئی (پبلک نیوز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان آج اپنی 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ عمر کی چھٹی دہائی میں داخل ہونے والے شاہ رخ خان آج بھی ریٹائرڈ نہیں ہوئے۔ کنگ خان کی سالگرہ کے اس اہم موقع پر ان کی نئی فلم زیرو کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

 

اگرکسی چیز کی دل سے چاہو تو پوری کائنات تمہیں ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے، شاہ رخ خان نے اداکاری میں دل اور جان لگائی تو بالی ووڈ انڈسٹری میں کنگ خان کا ٹائٹل پایا۔ نوجوان اداکار دیکھتے ہی دیکھتے فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ بن گیا، اور پھر ایسا وقت بھی آیا کے جب شاہ رخ خان فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے لگے۔

 

بالی ووڈ کے کنگ کی زندگی پر ایک نظر ڈالے تو پتہ چلتا ہے کہ شاہ رخ خان ایک تعلق پٹھان گھرانے سے تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی ڈراموں سے کیا، اس کے بعد انہوں نے جو فلمی صنعت میں قدم رکھا تو پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ابتداء میں انہیں مایا میم صاب جیسی فحش فلم میں کام کرنےکا موقع ملا، ویہی شاہ رخ خان آج کنگ آف رومانس بن چکے ہیں

 

کنگ خان نے فلموں میں رومانس کے ساتھ ساتھ بہترین جملے بازی اور مکالموں کی شاندار ادائیگی کی، شاہ رخ خان اسی اداکارہ کے سبب فلم انڈسٹری کا کنگ بن گئے۔ ان کے ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ ہم شریف کیا ہوئے پوری دنیا ہی بدمعاش ہوگئی۔ امی جان کہتی تھیں کوئی دھندا چھوٹا بڑا نہیں ہوتا اور دھندے سے بڑا کوئی دھرم نہیں ہوتا۔

کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 53 ویں سالگرہ پہلے اپنے مداحوں کے ساتھ منائی، سالگرہ سے پہلے ہی شاہ رخ خان کے گھر کے باہر مداحوں کا ہجوم اُمڈ آیا، کنگ خان بھی رات 12 بجے گھر سے باہر آئے اور مرکزی گیٹ پر چڑھ کر ہاتھ ہلا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

زیرو فلم کا ٹریلر ملاحظہ کیجے:

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں