کترینہ کیف نے رنبیر کپور کیساتھ 'بریک اپ' پر خاموشی توڑ دی

کترینہ کیف بالی وڈ انڈسٹری کا وہ چکمتا ستارہ ہیں جس کی فین فالونگ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام سمیت مختلف ویب سائٹس پر ان کی خبر کو لاکھوں میں ویوز ملتے ہیں۔

 

بالی وڈ حسینہ کے معروف اور مشہور ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے افیئرز بھی بہت مقبول ہوتے رہتے ہیں۔ ان کے تعلقات مختلف بالی وڈ شخصیات کے ساتھ جوڑے جاتے رہے ہیں۔ کترینہ اور رنبیر کپور کی جوڑی کے حوالے سے بہت سی خبریں سامنے آئیں۔

Related image

انھوں نے کم و بیش 7 سال ایک دوسرے کے ساتھ گزارے۔ ان سات سالوں کے درمیان وہ تعلق میں رہے بلکہ بہت گہرے تعلق میں اور ساتھ ہی ساتھ ایک دوسرے کے ڈیٹ بھی کرتے رہے۔

 

ان دونوں بھارتی فلموں کے درمیان بریک اپ ہوا تو پوری دنیا کے میڈیا نے اس پر مختلف رپورٹس شائع کیں۔ لیکن کھل کر دونوں ستاروں نے ایک دوسرے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔

Image result for katrina

حال ہی میں کترینہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ مجھے انسٹا گرام استعمال کرنا اصل میں رنبیر نے سکھایا تھا۔

 

گزشتہ دنوں کترینہ نے بالی وڈ سلطان سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے چیٹ شو میں حصہ لیا۔ جہاں انھوں نے دیگر دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی انکشاف کیا کہ رنبیر انسٹا گرام پر فیک اکاؤنٹ بھی رکھتے ہیں۔

Image result for katrina and ranbir

علاوہ ازیں انھوں نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ میں نے زندگی میں بہت سیکھا۔ زندگی نے مجھے بہت سے ایسے سفر پر ڈالا جس نے ایسے راستوں پر لا کھڑا کیا جن کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔

 

اس نے بہت میرے بارے میں مجھے بہت کچھ سکھایا۔ اس سے میں نے جزبات، درد، محبت اور دھوکہ کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ میں نے یقین جیسی مثبت چیزوں کے بارے میں بھی سیکھا۔

Related image

رنبیر کپور سے تعلق ختم ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ماضی پر رونے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ اتنے بڑے دھچکے کے بعد خود کو سنبھالنا زیادہ اہم تھا۔

 

انھوں نے واضح کیا کہ یہ ان کے بس میں نہیں تھا جب بریک اپ کی وجہ سے ذاتی زندگی بالکل ختم ہو گئی۔ اب میرے پاس 80 فیصد کام اور 20 فیصد میری زندگی ہے۔ کیونکہ اب میرے پاس اتنے زیادہ پراجیکٹس آ چکے ہیں جن میں مصروف ہو چکی ہوں۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں