دہشت گردوں کا الیکشن پر ایک اور بزدلانہ وار

کوئٹہ (پبلک نیوز) دہشت گردوں کا الیکشن پر ایک اور بزدلانہ وار۔ کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکا 31افراد شہید، 50کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب تعمیر نو کمپلیکس میں پولنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کئی 31افراد جاں بحق اور 50کے قریب زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق پولیس علاقے میں پولنگ کے دوران معمول کی پیٹرولنگ کررہی تھی کہ اس دوران موبائل کے قریب دھماکا ہو گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اسپتال لائے گئے زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں