کوئٹہ سٹی تھانے کے قریب بم دھماکا، 4 افراد جاں متعد زخمی

کوئٹہ(پبلک نیوز) سٹی تھانے کے قریب بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ دھماکا سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے باچا خان چوک میں دھماکے سے ایڈیشنل ایس ایچ او اور 2 پولیس اہلکار و ںسمیت 4 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکے کا ہدف پولیس کی گاڑی تھی جبکہ یہ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ دھماکہ خود کش تھا یا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔


سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ اسپتال ترجمان کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

وزیراعلیٰ  بلوچستان جام کمال، صوبائی کابینہ نے کوئٹہ کے باچا خان چوک پر بم دھماکے کی مذمت کی اور  قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر اعلیٰ  نے پولیس سے دہشت گردی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں