بورس جانسن برطانیہ کے اگلے وزیراعظم منتخب

 

پبلک نیوز: برطانیہ کے سابق سیکریٹری خارجہ بورس جانسن کنزرویٹوپارٹی کے قائد اور ملک کے اگلے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ جانسن نےحریف جریمی ہنٹ کو شکست دی۔ اپنے خطاب میں کہا کہ31  اکتوبر تک بریگزٹ کا عمل مکمل کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق لندن کے سابق میئر اور سیکریٹری خارجہ بوس جانسن کنزریٹو پارٹی کے قائد اور برطانیہ کے اگلے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ وزارت عظمی اورپارٹی کے نئے لیڈر کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں بورس جانسن نے 92156 ووٹ جبکہ جریمی ہنٹ کو 45656 ووٹ ملے۔

بریگزٹ کے حامی بورس جانسن نے 2018 میں ٹریزامے سے بریگزٹ ڈیل پر مخالفت کے باعث سیکریٹری خارجہ کےعہدے سے استعفی دیا تھا۔ بعدازاں 7 جون کو ٹریزامے نے بھی وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ وزارت عظمی کے انتخاب کے لیے کنزرویٹو پارٹی کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار اراکین نے حصہ لیا۔

 

بورس جانسن کا اپنےخطاب میں کہنا تھا کہ وہ 31 اکتوبر تک بریگزٹ کا مرحلہ مکمل کریں گے۔ وزیراعظم ٹریزامے پارلیمنٹ سے اپنا الوداعی خطاب کریں گی۔

 

واضح رہے کہ بورس جانسن کے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ  اچھے تعلقات اور دوست بھی ہیں۔ بطور وزیر خارجہ جب وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو انھوں نے بادشاہی مسجد اورشاہی قلعہ کا دورہ بھی کیا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں