باکسر عامر خان تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے پُر امید

پبلک نیوز: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  نے تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کے مشن پر نظریں جما لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کو ہراؤں گا۔

 

باکسر عامر خان نے ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ  کو ہرانے کے مشن پر نظریں جما لیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کا موقع ہے۔ ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کے لیے پر امید ہوں۔

 

عامر خان مقابلے کے لیے آئندہ ہفتے انگلینڈ سے نیویارک جائیں گے۔ عامر خان اور امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ میں 20 اپریل کو فائٹ ہو گی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں