باکسر عامر خان نے بھارتی حریف کو مزہ چکھانے کا ارادہ کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 12 جولائی کو بھارتی حریف بیرج گویات سے مقابلہ کریں گے، ستائیس جولائی کو بیرج گویات اور عامر خان جدہ کے باکسنگ رنگ میں اتریں گے، عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کو مقابلہ دیکھنے کے لیے دعوت نامہ بھجوا دیا۔

 

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھارتی حریف کو مزہ چکھانے کا ارادہ کر لیا، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 12 جولائی کو بھارتی حریف بیرج گویات سے مقابلہ کریں گے۔ عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کو فائٹ دیکھنے کی دعوت دے دی۔ ڈبلیو بی سی پرل بیلٹ کے لیے یہ فائٹ جدہ میں ہو گی۔ باکسر عامر خان نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم ہاؤس بھیجا گیا دعوت نامہ قبول کر لیا گیا ہے۔

 

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی فائٹ دیکھنے جدہ جائیں گے۔ باکسر عامر خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں، جب گزشتہ سال اکتوبر میں عامر خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں