پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے بے قرار

پبلک نیوز: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے بے قرارہیں۔ باکسنگ رنگ کے کنگ خان نے ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کوہرا کر ورلڈ ٹائٹل جیتنے پر نظریں جمالیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابقصبح سات بجے امریکا میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک اور ورلڈ ٹائٹل پر نظریں جما لیں۔ عامر خان نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ اتوار کی صبح ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کو شکست دینے کے لیے رنگ میں اتریں گے۔

رنگ کے کنگ عامر خان فائٹ کے لیے فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں۔ دونوں فائٹرز رنگ میں اپنے حریفوں کو ناک آوٹ کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں