باکسر عامر خان کا پاک بھارت ایل او سی کے دورہ کا اعلان

 

پبلک نیوز: پاکستانی نژاد باکسر عامر خان پاک بھارت لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے۔ معروف باکسر اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے بھارتی جارحیت کو امن سے ناک آؤٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ عامر خان اگلے ہفتے پاکستان آ رہے ہیں اور پاک بھارت لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے۔

 

عامر خان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ وہ امن کی آواز اٹھانے انسانی ہمدری کے تحت ایل او سی کا دورہ کرنے جا رہےہیں۔ معصوم لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

 

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے یہ موقع فراہم کرنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں