گرل فرینڈ کی فرمائش پوری کرنے کیلئے عاشق چور بن گیا

گوجرانوالہ: پہلوانوں کے شہر کا عاشق لڑکی کی فرمائش پوری کرنے کے لیے چور بن گیا۔ کزن کی مدد سے ہمسائے کا گھر کا صفایا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان شاہد سے گرل فرینڈ نے اسے اسمارٹ فون دلانے کا کہا ۔پیسےنہ ہونےپر اسے چوری  کا خیال سوجھا۔ سو کزن کے ساتھ مل  کر ہمسائے کے گھر کا صفایا کر دیا۔

موبائل لوکیشن ٹریس ہونے پر ملزم سی آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا۔ یوں ساری کہانی منظر عام پر آ گئی۔ نوجوان بالی وڈ کے کھل نائیک سنجے دت سے متاثر تھا۔ ملزمان سے ایک لاکھ روپے، موٹر سائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں