برازیل میں زیر تعمیر ڈیم ٹوٹ گیا، حادثہ میں 9 افراد ہلاک،300 سے زائد لاپتہ

پبلک نیوز: برازیل میں زیر تعمیر ڈیم ٹوٹنے سے 9 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ امدادی ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔

 

برازیل کی ریاست میناس جیرائس میں ڈیم ٹوٹنے کے افسوسناک واقعے میں 9 افراد ہلاک 300 سے زائد لاپتہ ہوگئےہیں۔ برموڈینو کے علاقے میں واقعی ڈیم کیچڑ کے سیلاب میں آکر ٹوٹ گیا۔ ڈیم ٹوٹنے کے وقت کینٹین میں 300 سے زائد مزدور کھانا کھا رہے تھے جو سیلابی پانی کی نذر ہوگئے۔

 

ڈیم ٹوٹنے کے بعد کیچڑ کے سیلاب نے مقامی آبادی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کیچڑ کے سیلاب سے متعدد گھر تباہ ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں