برازیل کی جیل میں مخالف گروپوں میں تصادم، 57 قیدی ہلاک، درجنوں زخمی

 

پبلک نیوز: برازیل کی جیل میں قیدیوں کے مخالف گروپس کے درمیان فسادات کے نتیجے میں 57 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 

برازیل کے شمالی علاقے میں واقع جیل میں قیدیوں کے 2 مخالف گروپس کے درمیان جھڑپ ہوئیں، جس میں 57 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ خونی واقعے میں 16 افراد کے سر تن سے جدا کرنے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

 

قیدیوں نے جیل کے کمپاؤنڈ کو بھی آگ لگا دی، دھواں پھیلنے سے کئی افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ حکام نے لڑائی پھیلنے پر اضافی نفری طلب کی تاہم تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل میں حد سے زیادہ تعداد میں قیدی رکھنے کے سبب ان میں شدید اشتعال پایا جاتا تھا جو ایک دوسرے کو جان سے مارنے کی صورت میں نکلا۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ برازیل کی کسی جیل میں اس طرح کا واقعہ رونما ہوا ہو۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں