برازیل نے جی سیون ممالک کی 22 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

 

پبلک نیوز: ایمیزون کے جنگلات میں لگی بے قابو آگ بھی سیاست کی نظر ہونے لگی۔ برازیل نے ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے جی سیون ممالک کی 22 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی۔

 

تفصیلات کے مطابق دنیا کو 20 فیصد آکسیجن فراہم کرنے والے سب سے بڑے جنگل ایمیزون میں لگی خوفناک آگ سیاست کی بھینٹ چڑھنےلگی۔ برازیل نے ایمیزون فاریسٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے جی سیون ممالک کی 22 ملین ڈالر امداد کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

 

واضح رہے کہ جی سیون ممالک کے اجلاس کے اختتام پر فرانسیسی صدر نے 22 ملین ڈالر امداد کے ساتھ فرانس کی جانب سے فوجی معاونت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ برازیل کے صدر بولسونارو نے الزام لگایا ہے کہ فرانس برازیل سے ایک کالونی کی طرح برتاؤ کر رہا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں