علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیشرفت، بیرون ملک فرار ہونیوالا ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار

کراچی (بیورو رپورٹ) علی رضاعابدی قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ تفتیشی اداروں نے بیرون ملک فرار کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ آئندہ 24گھنٹوں میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی رضاعابدی قتل کیس کی گتھیاں سلجھنے لگی۔ تحقیقاتی اداروں نے کڑی سے کڑی ملانا شروع کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی۔ جس کے بعد ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

تحقیقاتی اداروں نے ایئرپورٹ سے اہم گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کیا جانب سے پارٹی رہنماؤں کی سکیورٹی کے لیے وزیراعظم کوخط لکھ گیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی نئی لہرمیں ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ دھمکیاں مل رہی ہیں، وزیراعظم نوٹس لیں اور سکیورٹی فراہم کریں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں