چین کیساتھ پاکستانی روپے میں 351ارب کی تجارت پر اتفاق ہو گیا، ذرائع

بیجنگ (پبلک نیوز) وزیراعظم کے دورہ چین کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع، بیجنگ میں جاری مذاکرات میں پاکستانی روپے میں تین سو اکاون ارب روپے کی تجارت پر اتفاق ہو گیا۔ چینی مارکیٹ تک پاکستان کی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی پر بھی اہم پیش رفت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق معاشی مذاکرات بیجنگ میں جاری ہیں۔ پاکستان اور چین سی پیک کے معاشی پہلوؤں پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ پاک چین معاشی مذاکرات میں باہمی کرنسیوں میں تجارت کے فروغ پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پاکستان اور چین باہمی تجارت کو دُگنا کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی روپے میں تین سو اکاون ارب روپے کی تجارت پر اتفاق ہوا ہے۔ چینی کرنسی میں تجارت کا حجم 20 ارب یوان تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ چینی مارکیٹ تک پاکستان کی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی   پر بھی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی مصنوعات ڈیوٹی فری چین برآمد کرنے کا طریقہ کار مذاکرات میں شامل ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان اور سیکرٹری تجارت بھی شریک ہیں۔ سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری منصوبہ بندی بھی مذاکرات میں شامل ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں