بریگزٹ ڈیل: یورپی یونین کا برطانیہ سے تعاون کا اعلان، دوبارہ مذاکرات کا عندیہ

پبلک نیوز: یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل پر برطانیہ سے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے برطانوی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کے بریگزٹ منصوبے کو ڈیل میں تعطل کے مسئلے کا حل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم تھریسا مے نے برسلز میں یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انھیں بریگزٹ پر مذاکرات جاری رکھنے پر راضی کر لیا۔ تھریسا مے نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کےعمل کو 29 مارچ کی ڈیڈ لائن سے قبل مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تھریسا مے کے یورپی یونین سے مذاکرات کے نتیجہ میں طے شدہ سمجھوتہ پر برطانوی دارالعوام کے ارکان نے سخت اعتراضات کیے ہیں اور وہ ان میں ترمیم چاہتے ہیں۔ پارلیمان نے وزیراعظم کو یورپی یونین سے آئرلینڈ کے ساتھ سرحد کے انتظامات میں تبدیلی کے لیے ازسرنو مذاکرات کی ہدایت کی تھی۔

ادھر یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ تھریسا مے کے مقابلے برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کا بریگزٹ منصوبہ برطانیہ کے برسلز سے فیس آف اور موجودہ تعطل سے نکلنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں