ناشتہ کلچر کا رجحان، چھٹی کے روز لاہور کے شہریوں کا ناشتہ پوائنٹس کا رخ

لاہور(کرار ہمایوں) چھٹی کادن ہو اور شہری بازاری ناشتہ نہ کریں ایسا اہلیان لاہور کا شیوا نہیں، زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد نے ایک بار پھر ناشتہ پواینٹ کا رخ کیا۔

 

زندہ دلان لاہور کے کھابے تو دنیا میں مشہور ہین لیکن چھٹی کے روز گھر کے ناشتہ کی چھٹی معمول بن چکی ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بیگمات اور بچوں کی فرمائش پوری کرنے کے ساتھ معیاری ناشتہ ترجیح ہے۔ حلوہ پوری، چنے پوری، انڈہ پراٹھا ،لسی اور اس طرح کے دیگر کھانے صبح سویرے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے۔

 

دوسری جانب دوکان مالکان کا کہنا تھا کہ چھٹی کے روز ہماری سیل میں دو گنا اضافہ ہو جاتا ہے اور شہر بھر سے شہری ناشتہ پوائنٹس کا رخ کرتے پیں۔ زندہ دلان لاہور کسی موسم کو خاطر میں لاے بغیر چھٹی بھرپور انداز سے انجواے کرتے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں