ملک کے دیگر شہروں کی طرح چھٹی کے روز شہراقتدار میں ناشتہ کلچر کا رجحان

اسلام آباد(حرا مصطفی) چھٹی کا روز، اسلام آباد کے شہریوں نے بھرپور انجوائے کرنے کا تہیہ کر لیا، شام کو تفریحی مقامات کا رخ کریں گے اور صبح ناشتہ پوائنٹس پر کھابوں سے لطف اندوز ہو رہئے ہیں۔

 

ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی ناشتہ کلچر کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، انٹرنیشنل اور کانٹیننٹل ناشتوں کے لئے تو اسلام آباد ہمیشہ سے ہی مشہور تھا مگر روایتی ناشتوں کے لئے یہاں چند ہی مقامات مختص تھے مگر اب اس رجحان میں بدلاو دیکھا جا سکتا ہے۔حلوہ پوری ،چنے پوری، انڈہ پراٹھا ،لسی اور اس طرح کے دیگر کھانے صبح سویرے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

 

ناشتہ پوائنٹس پر کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ چھٹی کے روز شہری بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں اور ان کی خوب سیل ہوتی ہے۔ اسلام آباد کے شہری ناشتے سے لطف اندوز ہونے کے لئے اور روایتی ناشتوں کے کلچر کو فروغ دینے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ شہر اقتدار کے باسی چھٹی کے روز کو انجوائے کرنے کے طریقے خوب جانتے ہیں۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں