قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم نے دوران تفتیش اہم راز اگل دیئے

لاہور (پبلک نیوز) قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم نے دوران تفتیش اہم راز اگل دیئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشاءبم کو آٹھ با اثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل تھی۔

قبضہ مافیا منشاء بم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیئے۔ پولیس کے مطابق زمینوں پر قبضہ کے گھناونے دھندے میں منشاء بم  اکیلا ملوث نہیں تھا بلکہ اہم سیاسی شخصیات منشا بم کی سرپرستی کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں منشاء بم نے سرپرستی کرنے والے آٹھ بااثر شخصیات کے نام اگل دیئے۔

پولیس کے مطابق منشاء بم نے اربوں کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ منشاء بم کی تمام پراپرٹی کیس سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس نے ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ سے منشاء بم کی جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔

پولیس کے مطابق منشاء بم کے لئے پولیس اور ایل ڈی اے کا عملہ بھی کام کرتا تھا۔ جبکہ سیاسی شخصیات کی پشت پناہی بھی منشاء بم کو حاصل تھی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں