ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں چینی کمپنی کے افسران نے اہم راز اگل دیئے

پبلک نیوز: ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں چینی کمپنی کے افسران نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ پراجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کر کے پیسے بیرون ملک بھیجے گئے۔ ریکوری ٹیم کی چینی افسران کے اعترافی بیان حاصل کر کے لوٹی ہوئی رقم واپس پاکستان منتقل کرنے کے کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے افسران نے اہم راز اگل دیئے۔ ملتان میٹرو بس کرپشن کے معاملہ پر ریکوری ٹیم نے چینی افسران کے اعترافی بیان حاصل کر لیے۔ ملزموں  نے اربوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا۔ ملزموں  نے میٹروبس پراجیکٹ سے اربوں روپے چین منتقل کرنے کا اقرار بھی کیا۔

شہزاد اکبر کی سربراہی میں اثاثہ جات ریکوری ٹیم چین سے وطن واپس پہنچ گئی۔ ٹیم میں ڈی جی نیب عرفان منگی اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ملتان محمد شاہد شامل ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے لوٹی ہوئی رقم واپس پاکستان منتقل کرنے کے لیے چین سے درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کے الزامات میں چینی کمپنی کے دو اہم افسروں کو چین میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزموں  کی گرفتاری کے بعد چین نے حکومت پاکستان سے رابطہ کر کے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو ملزمان تک رسائی دے دی تھی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں