بریگزٹ معاہدہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تحفظات

پبلک نیوز: برطانیہ میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ 11 دسمبر کو ہوگی۔ ارکانِ پارلیمنٹ وزیراعظم کے بریگزٹ معاہدے پر ووٹ ڈالیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بریگزٹ مسودہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل کو متاثر کرے گا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ 11 دسمبر کو ہوگی۔ امریکی صدر کو برطانیہ کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل خطرے میں نظر آنے لگی۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ بریگزٹ ڈیل یورپی یونین کے حق میں بہتر ہے، تاہم ڈیل کو دیکھا جائے تو اس کے بعد برطانیہ امریکا سے تجارت کرنے کے قابل نہیں رہے گا، جو کہ بالکل اچھا نہیں ہے۔

جس کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بریگزٹ ڈیل نہایت شفاف ہے، برطانیہ دنیا میں کسی بھی ملک کے ساتھ تجارت کر سکتا ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں