برطانوی حکومت بریگزٹ ڈیل دارالامرا سے منظور کرانے میں ناکام

پبلک نیوز: برطانوی دارالامرا میں بریگزٹ ڈیل مسترد، ایوان زیریں میں ووٹنگ آج ہو گی۔ بریگزٹ ڈیل کی منظوری کے لیے ٹریزامے کو پارلیمنٹ میں 318 ووٹ درکار ہیں۔

 

برطانوی حکومت بریگزٹ ڈیل دارالامرا سے منظور کرانے میں ناکام، دوسرے مرحلے میں بریگزٹ ڈیل پر آج دارالامرا میں ووٹنگ ہوگی۔ دارلامرا میں بریگزٹ ڈیل کے حق میں 152 اراکین نے ووٹ دیا جبکہ 321 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیتے ہوئے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کو مسترد کردیا۔

 

یورپی یونین سے علیحدگی کا معاہدہ پارلیمنٹ سے منظور نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو تین دن میں پلان بی پیش کرنا ہوگا۔ وزیراعظم ٹریزامے کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین سے علیحدگی کا معاہدہ مسترد ہوا تو شاید معاہدے کے بغیر ہی یورپی یونین سے نکلنا پڑ جائے یا پھر یورپی یونین سے علیحدگی ہی نہ ہو پائے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں