شہر اقتدار میں سجا دولہا دلہن فیشن شو

اسلام آباد (پبلک نیوز) شہر اقتدار میں فیشن شو کا انعقاد، مختلف ڈیزائن کے ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز کی ریمپ پر واک، موسیقی نے شو کو چار چاند لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سجا رنگا رنگ فیشن شو۔ لیکن رکیے جناب، یہ کوئی عام شو نہیں۔ جی ہاں! یہ ہے دولہا دلہن کا فیشن شو۔ نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرتے نظر آئے۔

رنگا رنگ فیشن شو میں سر سنگیت اور موسیقی کے تڑکے پر کیٹ واک کرتی حسیناؤں نے ایسا سماں باندھا کہ ہر کوئی داد دیتا نظر آیا۔ ماڈلز مختلف قسم کے ڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ریمپ پر چلتے ہوئے اپنے حسن اور ادائوں کے جلوے بکھیرکر حاضرین کو محظوظ کرتے رہے۔

معروف فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر محمد شائق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں۔ ایسے ایونٹس سے ٹیلینٹڈ لوگ سامنے آتے ہیں۔

ماڈلز کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے نئے لوگوں کو اپنے صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں