وزیر اعظم کی زیرصدارت خیبر پختونخواہ کے سالانہ بجٹ مالی سال20-2019 پر بریفنگ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت صوبہ خیبر پختونخواہ کے سالانہ بجٹ مالی سال2019.20 پر بریفنگ، وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد ارباب شہزاد، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان، صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، سینئر وزیر عاطف خان، وفاقی سیکرٹری خزانہ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، گورنر اسٹیٹ بنک ، چیئرمین ایف بی آر، و دیگر متعلقہ حکام شریک۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو خیبر پختونخواہ سالانہ بجٹ کے  بنیادی خدو خال سے آگاہ کیا گیا۔ صحت، تعلیم، پانی، مواصلات کے منصوبوں  کے علاوہ سیاحت، ماحولیات، ایگریکلچر، اربن ڈویلپمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انڈسٹری بجٹ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی  بجٹ میں اہم ترجیح ہے۔ بجٹ میں صوبے کے اپنے مالیاتی وسائل بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی حالات کے پیش نظر ممکنہ حد تک کفایت شعاری اختیار کی جائے تاہم اس مہم سے انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی سے متعلقہ عمل متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ کفایت شعاری کا آغاز صاحب اختیار لوگوں سے کیا جائے تاکہ عوام کے سامنے مثال قائم کی جا سکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ میں وزیر اعظم آفس سمیت وفاقی حکومت کے اداروں کی جانب سے اخراجات میں کمی کی تجاویز قابل تحسین ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں ہونے والی بچت کو پس ماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں