برطانوی تاریخ میں پہلی بار توہین پارلیمنٹ کی تحریک منظور

پبلک نیوز: پہلے اپنے ہی وزراء نے ساتھ چھوڑا اور اب ایک بار پھر تھریسامے کی جماعت نے انھیں نیچا دکھا دیا۔ برطانوی تاریخ میں پہلی بار توہینِ پارلیمنٹ کی تحریک منظور کر لی گئی جس کے بعد حکومت بریگزٹ پر مکمل قانونی تجاویز شائع کرنے پر مجبور ہو گئی۔

برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کو توہین پارلیمنٹ کا نوٹس جاری کیا گیا۔ وزیرِ اعظم تھریسامے کی جانب سے بریگزٹ معاہدے کی مکمل قانونی تجاویز شائع نہ کرنے پر اپوزیشن  لیبر پارٹی نے تحریک پیش کی۔ تحریک کے حق میں 311 ووٹ آئے جبکہ 293 ارکان پارلیمنٹ نے تحریک کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔

وزیر اعظم تھریسامے پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کو بریگزٹ معاملے پر مکمل لیگل ایڈوائس نہیں دی۔ تحریک منظور کیے جانے پر حکومت نے بریگزٹ معاہدے کی تجاویز شائع کرنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی پارلیمان میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ 11 دسمبر کو ہو گی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں