برطانوی سفارت خانہ کے وفد اور برٹش ایئرویز حکام کی ذوالفقار بخاری سے ملاقات

اسلام آباد (پبلک نیوز) برطانوی سفارت خانے کے وفد کی برٹش ایئرویز کے آفیشلز کے ہمراہ معاون خصوصی ذوالفقار بخاری سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

برٹش ایئر ویز کے آفشلز نے معاون خصوصی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود سہولتوں کی بھی تعریف کی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ  کا شمار ڈیزائن کے لحاظ سے خطہ کے چند اچھے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔

وفد نے سیف سٹی منصوبہ کی تعریف بھی کی۔ معاون خصوصی نے برٹش ایئر ویز کو پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا میں پھیلانے میں مدد کا کہا۔ ملاقات میں برٹش ایئرویز کے پاکستان میں فلائٹ آپریشن کے شروع ہونے پر بھی بات ہوئی۔

معاون خصوصی نے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ برٹش ایئر ویز پاکستان میں ٹورزم بڑھانے میں بہت اھم کرداد ادا کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ برٹش ایئرویز اپنا فلائٹ آپریشن اس سال جون میں شروع کر رہا ہے۔ ہفتے میں اسلام آباد سے لندن تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں